سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(59) زیر ناف بالوں کی صفائی کی حدود کیا ہیں؟

  • 24069
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 665

سوال

(59) زیر ناف بالوں کی صفائی کی حدود کیا ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زیر ناف بالوں کی صفائی کا کیا حکم ہے ؟ بال کہاں تک صاف کرنے چاہییں؟ کیا فضلہ کے مخرج کے گرد بال صاف کرنے جائز ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زیر ناف بالوں کا صاف کرنا ضروری ہے، شرمگاہ کے اوپر اور قرب و جوار سے صفائی کی جائے، اسی طرح عورت کی شرم گاہ کے گرد بالوں کی صفائی بھی ضروری ہے ۔ امام نووی فرماتے ہیں: آگے پیچھے اور ان کے گرد صفائی کرنامستحب ہے۔ اسی طرح فتح الباری میں ہے: دُبر کے گرد بالوں کو صاف کرنا جائز ہے۔(۱۰/۳۴۳)

لیکن امام شوکانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: دبر کے بالوں کی صفائی سنت سے ثابت نہیں۔(تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو: نیل الاوطار:۱/۱۲۴)

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

كتاب الطہارۃ:صفحہ:117

محدث فتویٰ

تبصرے