سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(36) کیا حائضہ عورت قبرستان جا سکتی ہے؟

  • 24046
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 749

سوال

(36) کیا حائضہ عورت قبرستان جا سکتی ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا حائضہ عورت قبرستان جا سکتی ہے؟ برائے مہربانی مفصل جواب دیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اصلاً عورت کے قبرستان جانے کی اجازت کے متعلق اہل علم کا اختلاف ہے۔ صحیح بات یہ ہے کہ اس کی اجازت ہے بشرطیکہ وہاں جزع فزع کا اظہار نہ کرے اور کثرت سے نہ جائے۔ ’’صحیح بخاری‘‘ وغیرہ میں حدیث ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا گزر ایک ایسی عورت کے پاس سے ہوا جو قبر پر بیٹھی رو رہی تھی۔ آپﷺ نے اسے اللہ سے ڈرنے اور صبر کرنے کی تلقین کی۔ اگر عورت کے لیے یہاں آنا ناجائز ہوتا تو آپﷺ اس کو روک دیتے۔ آپ کا نہ روکنا جواز ہی کی دلیل ہے۔

نیز صحیح مسلم وغیرہ میں ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا  نے رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا کہ جب قبرستان میں جائوں تو کون سی دعاء پڑھوں؟ تو آپﷺ نے دعاء کی تعلیم دی۔ اس میں بھی جانے کے جواز کی دلیل ہے، حائضہ اور طاہرہ کا کوئی فرق نہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

كتاب الطہارۃ:صفحہ:102

محدث فتویٰ

تبصرے