سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(3) پانی کی نجاست کے متعلق امام مالک کے مسلک کو ترجیح ہو گی یا امام شافعی کے ؟

  • 24013
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 819

سوال

(3) پانی کی نجاست کے متعلق امام مالک کے مسلک کو ترجیح ہو گی یا امام شافعی کے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

پانی کی نجاست کے بارے میں ترجیح امام مالک کے مذہب کو ہے یا امام شافعی کے مذہب قُلَّتَین کو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسئلہ ہذا میں اہل علم کا سخت اختلاف ہے۔ پہلے گروہ کا استدلال احادیث کے عمومات سے ہے جب کہ دوسری حدیث میں قلتین (پانچ مشکیزوں) کی قید موجود ہے۔ مطلق کو مقید پر محمول کرنا اصول کا معروف قاعدہ ہے۔ لہٰذا ترجیح دوسرے مسلک کو ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! ’’تحفۃ الاحوذی‘‘ اور نیل الأوطار وغیرہ۔ 

ہمارے شیخ محدث روپڑی  رحمہ اللہ   نے بھی اسی مسلک کو راجح قرار دیا۔ ملاحظہ ہو فتاویٰ اہلِ حدیث: ۱/ ۲۳۴

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

كتاب الطہارۃ:صفحہ:86

محدث فتویٰ

تبصرے