سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(32) بھائی کو قتل کر کے اس کی بیوی سے نکاح کرنا

  • 23999
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 759

سوال

(32) بھائی کو قتل کر کے اس کی بیوی سے نکاح کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کسی شخص نے اپنے بھائی کی بیوی سے محبت پیدا کی پھر بھائی کو اس نیت سے مار ڈالا کہ اس کی عورت سے نکاح کر لے کیا یہ نکاح جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اغاثۃ اللھفان سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ عورت قاتل کے لئے حلال نہیں اور قاتل کے علاوہ حلال ہے اور اسی کو قیاس کے مطابق کہا۔ (اغاثۃ 1/374)

نیز فقہ سے معلوم ہوتا ہے کہ نکاح مذکور صحیح ہے، گو قاتل گنہگار اور مرتکب کبیرہ ہوا اور یہ جزئیہ بعینہ صحیح احادیث سے نظر سے نہیں گزرا۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ نواب محمد صدیق حسن

صفحہ:347

محدث فتویٰ

تبصرے