السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ستر کا چھپانا فرض ہے لیکن علاج اور آپریشن کے دوران بسااوقات ستر کھولنے کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
علاج اور آپریشن کے دوران ستر کھولنے کی اجازت صرف انتہائی ضرورت کے موقع پر دی جا سکتی ہے اور وہ بھی بہ قدر ضرورت بلا ضرورت ستر کھولنا جائز نہیں ہے۔
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب