السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا وضو میں پیر دھونے کے بجائے موزوں پر مسح کرنا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
موزے پر مسح کرنا جائز ہے۔ متعدد صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین نے اس کے جواز کا فتوی دیا ہے موزے پر مسح کی شرط یہ ہے کہ وضو کی حالت میں موزہ پہنا گیا ہو۔ مسافر شخص تین دن اور تین رات تک مسح کر سکتا ہے اور مقیم شخص ایک دن اور ایک رات تک بہ شرطے کہ اس مدت میں موزے نہ اتارے جائیں۔
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب