السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عورتوں کا ناخن پالش استعمال کرنے کے سلسلے میں آپ کی کیارائے ہے؟یہ حلال ہے یاحرام؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس کا مختصر جواب یہ ہوگا کہ چوں کہ ناخن پالش وضو کے پانی کو جلد تک نہیں پہنچنے دیتا اس لیے اس کے استعمال سے وضو نہیں ہوتا اور جب وضو نہیں ہوتا تو ظاہر ہے نماز بھی نہیں ہوتی ہے۔اب آپ خود فیصلہ کرلیں کہ اس کا استعمال ان عورتوں کے لیے کیسے جائز ہوسکتا ہے،جو نمازی ہیں۔رہی بات ان عورتوں کی جو نماز نہیں پڑھتیں،تو ان کے لیے اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ ناخن پالش حرام ہے یا حلال۔کیوں کہ نماز تو دین کا اہم ترین فریضہ ہے اور کفر وایمان کے درمیان حد فاصل ہے ۔جس نے نماز ہی ترک کردی اس کے بعد بچا ہی کیا؟
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب