سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(50) زکوۃ سے متعلق متفرق سوالات

  • 23802
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 804

سوال

(50) زکوۃ سے متعلق متفرق سوالات

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کسی شخص نےکو ئی عمارت فروخت کرنے کی خاطر بنوائی لیکن اس کی شومی قسمت کہ بننے کے برسوں بعد بھی وہ فروخت نہ ہو سکی۔ تو کیا اب اس کے لیے جائز ہے کہ فروخت کرنے کی نیت تبدیل کر کے اسے کرائے پر اٹھا دے؟ ایسی صورت میں اس کی زکوۃ کس طرح ادا کی جائے گی۔ کیونکہ پہلے تو یہ عمارت فروخت کی خاطر بنائی گئی تھی لیکن اب کرائے پر اٹھا دی گئی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب تک اس کی نیت یہ تھی کہ اسے عمارت فروخت کرنی ہے اس وقت تک اس عمارت کو عروض التجارۃ سمجھ کر اسےاس کی قیمت کا اندازہ کر کےاس پر زکوۃ ادا کرنی ہوگی۔ لیکن جب اس نے اپنی تبدیل کر لی اس وقت سے زکوۃ اس عمارت کی قیمت پر نہیں بلکہ اس کے کرائے پر ادا کرنی ہوگی۔

رہا یہ مسئلہ کہ وہ اپنی نیت تبدیل کر سکتا ہے یا کہ نہیں ؟ تو یہ اس کا شرعی حق ہے کہ ضرورت پڑنے پر جب چاہے اپنی نیت تبدیل کر سکتا ہے۔

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاوی یوسف القرضاوی

زکوۃ اور صدقات،جلد:1،صفحہ:151

محدث فتویٰ

تبصرے