مقام مسح اور اس کا طریقہ
موزوں یا جرابوں کے اوپر والے حصے پر مسح کرنا چاہیے اگر پگڑی باندھی ہوئی ہوتو اس کے اوپر والے مکمل حصے پر مسح کیا جائے۔کسی عضو یا زخم پر تختیاں یا پٹیاں بندھی ہوں تو اس عضو کے اوپر نیچے مکمل طور پر مسح کرنا چاہیے۔
موزوں پر مسح کا طریقہ یہ ہے کہ ہاتھوں کی انگلیاں پانی سے ترکر کے انھیں پاؤں کی انگلیوں پر رکھا جائے پھر انھیں پاؤں کے اوپر والے حصے پر پنڈلی تک پھیرا جائے۔ دائیں پاؤں ہاتھ سے اور بائیں پاؤں پر بائیں ہاتھ سے مسح کیا جائے مسح کرتے وقت ہاتھوں کی انگلیاں کھلی ہوں۔ مسح ایک ہی بار کیا جائےدو تین بار کرنے کی ضرورت نہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں علم نافع اور عمل صالح کی توفیق دے۔ آمین۔