سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(305) ﴿إِنَّا لِلَّـهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾ اور﴿قَالُوا إِنَّا لِلَّـهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾

  • 23674
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 13003

سوال

(305) ﴿إِنَّا لِلَّـهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾ اور﴿قَالُوا إِنَّا لِلَّـهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہم نے ایک خاتون سے مسئلہ سنا کہ اگر کوئی فوت ہو جائے تو ﴿إِنَّا لِلَّـهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾کہنا چاہئے، البتہ اگر کوئی چیز گم ہو جائے یا کوئی نقصان ہو جائے تو ﴿قَالُوا إِنَّا لِلَّـهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾ پڑھنا چاہئے۔ کیا یہ بات درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صبر کرنے والوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

﴿وَبَشِّرِ الصّـٰبِرينَ ﴿١٥٥ الَّذينَ إِذا أَصـٰبَتهُم مُصيبَةٌ قالوا إِنّا لِلَّهِ وَإِنّا إِلَيهِ ر‌ٰجِعونَ ﴿١٥٦﴾... سورة البقرة

’’اور صبر کرنے والوں کو خوشخبری سنا دیں، جب ان پر کوئی مصیبت آتی ہے تو کہتے ہیں: ﴿إِنَّا لِلَّـهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾(یقینا ہم اللہ کے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔)‘‘

اس آیت سے معلوم ہوا کہ کوئی فوت ہو گیا ہو یا کوئی دوسری مصیبت آئی ہو ہر حالت میں ﴿إِنَّا لِلَّـهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾ کہنا چاہئے۔ (قَالُوا) تو صرف یہ بتانے کے لیے ہے کہ وہ صبر کرنے والے (إِنَّا لِلَّـهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ) کہتے ہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

اسلامی آداب و اخلاق،صفحہ:636

محدث فتویٰ

تبصرے