السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اسلامیات کا امتحان دیتے وقت اگر پرچے میں سوال کا جواب غلط دے دیا جائے تو کیا گناہ تو نہیں ہوتا؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر آپ کو صحیح جواب معلوم نہ ہو تو اپنی طرف سے غلط جواب مت لکھیں جبکہ آپ کو علم ہے کہ جواب غلط ہے۔ پیپر چیکر کو دھوکہ دینے کی کوشش مت کریں۔ اگر آپ کا خیال ہو کہ خامہ فرسائی کرتے ہوئے کچھ نہ کچھ جواب صحیح لکھ لوں گا تو ضرور تحریر کریں۔
متذبذب ہونے کی حالت میں بھی جواب تحریر کرنے میں ان شاءاللہ کوئی گناہ نہیں ہو گا کیونکہ آپ امتحان دے رہے ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب