سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(276) آیا محرم الحرام کی حرمت واقعہ کربلا کی وجہ سے ہے؟

  • 23646
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 727

سوال

(276) آیا محرم الحرام کی حرمت واقعہ کربلا کی وجہ سے ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ماہ محرم کی حرمت و فضیلت کس وجہ سے ہے؟ جو لوگ دین کا صحیح علم نہیں رکھتے وہ سمجھتے ہیں کہ اس کا سبب سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت ہے!


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

محرم سن ہجری کا پہلا مہینہ ہے اور حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے۔ رجب، ذوالقعدۃ، ذوالحجہ اور محرم حرمت والے مہینے ہیں۔ عاشوراء (دس محرم) کا روزہ رکھنے کی بہت فضیلت ہے۔ احادیث کی روشنی میں محرم میں روزہ کے سوا کوئی اضافی عمل ثابت نہیں یہ خیال قطعی غلط ہے کہ ماہِ محرم اس لیے قابل احترام ہے کہ اس میں شہادت حسین رضی اللہ عنہ کا دل گداز حادثہ پیش آیا تھا۔ یہ سانحہ تو وفاتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے تقریبا پچاس برس بعد پیش آیا تھا جبکہ اللہ تعالیٰ نے اس واقعہ سے نصف صدی پہلے تکمیلِ دین کا اعلان کر دیا تھا۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿اليَومَ أَكمَلتُ لَكُم دينَكُم وَأَتمَمتُ عَلَيكُم نِعمَتى وَرَضيتُ لَكُمُ الإِسلـٰمَ دينًا ...﴿٣﴾... سورة المائدة

’’آج میں نے تمہارا دین مکمل کر دیا، تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور دین اسلام کو تمہارے لیے پسند کیا۔‘‘

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

اصلاح عقائد و اعمال اور رسومات،صفحہ:574

محدث فتویٰ

تبصرے