السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بعض لوگ ہمارے P.C.O پر آ کر اپنی سہیلیوں کو فون کرتے ہیں یا کسی کو دھمکی آمیز کال کرتے ہیں۔ ہمیں اس کا بعج دفعہ پیشگی علم بھی ہوتا ہے۔ کیا ایسی کمائی حلال ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آپ اپنے کال پوائنٹ پر کسی کو ایسا فون کرنے کی اجازت نہ دیں بلکہ اگر ممانعت کا نوٹس لگا دیا جائے تو کوئی حرج نہیں۔ اگر کسی کے بارے میں آپ جانتے ہیں کہ وہ غیر اخلاقی فون کرتا ہے تو آپ اپنے P.C.O پر ایسا کرنے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔ جانتے بوجھتے بھی ایسا کرنا گناہ کے ساتھ تعاون ہے جبکہ گناہ پر کسی سے تعاون کرنا جائز نہیں۔ جیسا کہ قرآن میں ﴿وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ﴾(المائدہ: 5/2) کے الفاظ آئے ہیں۔ لیکن اگر آپ کو اس کا علم نہیں تو اس صورت میں آپ قصوروار نہیں ہوں گے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب