سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(254) مرد اور عورت کی آپس میں محبت؟

  • 23624
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 697

سوال

(254) مرد اور عورت کی آپس میں محبت؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا کوئی مرد اللہ تعالیٰ کی خاطر کسی عورت سے محبت کر سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دوسروں کے بارے میں خیرخواہی کے پاکیزہ جذبات کا نام محبت ہے اور یہ جذبات تمام مسلمانوں سے ہونے چاہئیں۔ لیکن انفرادی طور پر ناممکن ہے کہ اس قسم کا تعلق ایک مرد اورعورت میں پیدا ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مرد اور عورت کے درمیان پائی جانے والی طاقتور فطری کشش اس قسم کے پاکیزہ تعلق کو قائم ہونے ہی نہ دے گی۔ اگر ایک مرد اور عورت میں قلبی لگاؤ پیدا ہو جائے تو فطری خواہشات اپنا رنگ دکھائیں گی۔ مزید یہ کہ فریقین میں سے کوئی ایک یا دونوں شادی شدہ ہوں تو یہ تعلق نہ ختم ہونے والے مسائل کو جنم دے گا۔ مرد و عورت میں اس کے نتیجے میں باہمی ملنے جلنے یا سماجی رابطوں کی نوبت نہیں آنی چاہئے۔

ایک مرد اور ایک عورت کے درمیان اللہ کی خاطر خالص تعلق قائم ہونے کا امکان نہیں ہے۔ کیونکہ اس قسم کی محبت جذباتی تعلقات تک لے جاتی ہے جبکہ شریعت ایک مرد اور ایک عورت کے درمیان ایسے تعلقات کی اجازت نہیں دیتی۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

خواتین کے مخصوص مسائل،صفحہ:549

محدث فتویٰ

تبصرے