سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(233) کیا لکڑی یا پتھر سے بھی جانور ذبح کیا جا سکتا ہے؟

  • 23603
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1379

سوال

(233) کیا لکڑی یا پتھر سے بھی جانور ذبح کیا جا سکتا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

چھری نہ ہونے کی صورت میں جانور کن کن اشیاء سے ذبح کیا جا سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

چاقو یا چھری وغیرہ نہ ہونے کی صورت میں کسی بھی ایسی چیز سے جانور ذبح کیا جا سکتا ہے جس سے جانور کا خون بہہ جائے حتیٰ کہ دھار والی لکڑی یا کوئی نوکیلا پتھر ہی کیوں نہ ہو۔

ایک انصاری شخص اُحد میں اپنی اونٹنی چرا رہا تھا۔ یکایک اس پر موت طاری ہونے لگی تو اس نے ایک دھاری دار لکڑی سے اسے ذبح کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(اليس بها باس فكلوها)(مؤطا امام مالک، الذبائح، ما یجوز من الذکاة فی حال الضرورة، ح؛ 1056)

’’کوئی حرج نہیں، اسے کھا لو۔‘‘

اس سے ملتا جلتا واقعہ ایک اور حدیث میں بھی ملتا ہے۔ ایک عورت نے بکری کو پتھر سے ذبح کر ڈالا کیونکہ بکری مرنے لگی تھی تو جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(فكلوها) (بخاری، الذبائح والصید، ذبیحة المراة والامامة، ح: 5505)

’’تو اسے کھا لو۔‘‘

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

ذبح کرنے کے مسائل،صفحہ:508

محدث فتویٰ

تبصرے