سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(232) ذبح شدہ جانور کے پیٹ کا مردہ بچہ حلال ہے؟

  • 23602
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 706

سوال

(232) ذبح شدہ جانور کے پیٹ کا مردہ بچہ حلال ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بھینس، گائے اور بکری ذبح کی جاتی ہے تو ان کے پیٹ سے اگر مردہ بچہ برآمد ہو تو وہ کس زمرے میں آئے گا؟ حلال یا حرام؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر بچہ پورا ہو گیا ہو اور اس کے جسم پر بال نکل آئے ہوں تو وہ حلال تصور ہو گا اور اگر بچہ زندہ برآمد ہوتا ہے تو اسے ذبح کیا جائے گا تاکہ اس کا خون بہہ جائے۔

(مؤطا امام مالک، الذبائح، ذکاة ما گی بطن الذبیحة، ح: 1061)

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

ذبح کرنے کے مسائل،صفحہ:508

محدث فتویٰ

تبصرے