السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بعض لوگ کہتے ہیں کہ قربانی کا گوشت ماہِ محرم سے پہلے پہلے ختم کر دینا چاہئے، اس کے بارے میں وضاحت کر دیں۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس تحدید پر شریعت میں کوئی صراحت نہیں ملتی لہذا یہ کہنا درست نہیں کہ محرم سے پہلے پہلے قربانی کا گوشت ختم کرنا ضروری ہے۔ غرباء و مساکین کو کھلا دینے اور اُن کا حق ادا کر دینے کے بعد اگر گوشت تا دیر بھی رکھ لیا جائے تو کوئی قباحت نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
كلوا واطعموا وادخروا(بخاري، الاضاحی، ما یوکل من لحوم الاضاحی و یتزود منھا، ح: 5569)
’’خود کھاؤ، دوسروں کو کھلاؤ اور ذخیرہ بھی کر سکتے ہو۔‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب