سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(214) قربانی کرنے سے پہلے سر منڈانا؟

  • 23584
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 623

سوال

(214) قربانی کرنے سے پہلے سر منڈانا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر حاجی قربانی کرنے سے پہلے سر منڈا لے تو کیا اس پر فدیہ لازم آتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورتِ مسئولہ میں حاجی اگر لاعلمی یا بھول کر ایسا کر لے تو اس پر فدیہ یا گناہ نہیں ہو گا۔ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے قربانی کے دن منیٰ میں مسائل پوچھے جاتے اور آپ فرماتے جاتے کہ کوئی حرج نہیں۔ ایک شخص نے پوچھا: میں نے قربانی کرنے سے پہلے سر منڈا لیا ہے تو آپ نے فرمایا:

(اذبح ولا حرج)

’’(اب) قربانی کر لو، کوئی حرج نہیں۔‘‘

اس نے (یہ بھی) پوچھا: میں نے کنکریاں شام ہونے سے بعد ہی مار لی ہیں تو بھی آپ نے فرمایا:

(لا حرج)(بخاری، الحج، اذا رمي بعد ما امسی او حلق قبل ان یذبح ناسیا او جاھلا، ح: 1735)

’’کوئی حرج نہیں۔‘‘

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

حج بیت اللہ کے احکام و مسائل،صفحہ:489

محدث فتویٰ

تبصرے