سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(207) شوال کے چھ روزوں کی عید؟

  • 23577
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 741

سوال

(207) شوال کے چھ روزوں کی عید؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے محلے کی بعض خواتین شوال کے چھ روزے رکھنے کے بعد سات شوال کو عید کرتی ہیں، عید کی نماز تو نہیں پڑھتیں مگر سویاں اور پھیونیاں وغیرہ پکا کر عید کا سا رنگ ڈھنگ اپناتی ہیں، ان کا یہ طرز عمل کیسا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عیدالفطر کے بعد شوال کے چھ روزوں کی بہت زیادہ فضیلت احادیث میں بیان ہوئی ہے مگر یہ لگاتار رکھنا ضروری نہیں ہیں، مزید برآں یہ روزے نفل ہیں فرض نہیں۔ شریعت میں نفل روزوں کے بعد عید کرنے کا تصور ہی نہیں نیز عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے علاوہ کوئی تیسری عید نہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

رمضان المبارک اور روزہ،صفحہ:480

محدث فتویٰ

تبصرے