سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(186) روزہ کی حالت میں آنکھ اور ناک میں دواء کا استعمال

  • 23556
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 735

سوال

(186) روزہ کی حالت میں آنکھ اور ناک میں دواء کا استعمال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

روزہ دار کے لیے Nosel drops, Ear drops  اور Eye drops کے استعمال کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

drops اگر معدہ تک چلے جائیں تو روزہ ٹوٹ جائے گا، کیونکہ حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لقیط بن صبرہ سے فرمایا:

(بالغ فى الاستنشاق الا ان تكون صائما)(ابوداؤد، الطھارة، فی الاستنثار، ح: 142)

’’ناک میں پانی چڑھنے میں مبالغہ سے کام لیں الا یہ کہ آپ روزے سے ہوں۔‘‘

(ایسا کرنے سے پانی معدہ تک جانے سے روزہ ٹوٹنے کا خطرہ ہے۔)

اہل علم کہتے ہیں کہ اگر انسان کے پاؤں کا تلوا کسی  ایسی چیز پر آ جائے کہ جس کا ذائقہ اس کے حلق میں محسوس ہو تو ایسی صورت میں روزہ نہیں ٹوٹے گا، وجہ یہ ہے کہ یہ چیز معدے میں غذا پہنچانے کا کوئی Wayin نہیں ہے، بنا بریں آنکھ میں سرمہ لگانے سے اور کان یا ناک میں دوائی ڈالنے سے روزہ افطار نہیں ہو گا اگرچہ اس کا ذائقہ حلق میں محسوس بھی ہو، یہی حکم تیل وغیرہ کا ہے۔ (فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ)

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

رمضان المبارک اور روزہ،صفحہ:449

محدث فتویٰ

تبصرے