سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(184) کلی کرتے ہوئے پانی حلق سے نیچے اتر جائے تو؟

  • 23554
  • تاریخ اشاعت : 2024-11-08
  • مشاہدات : 845

سوال

(184) کلی کرتے ہوئے پانی حلق سے نیچے اتر جائے تو؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کلی کرتے وقت یا ناک میں پانی چڑھاتے وقت اگر پانی حلق سے نیچے اتر جائے تو کیا اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

روزہ دار جب کلی کرے یا ناک میں پانی چڑھائے اور پانی حلق سے نیچے اتر جائے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا، کیونکہ اس نے ایسا جان بوجھ کر نہیں کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

﴿وَلَيسَ عَلَيكُم جُناحٌ فيما أَخطَأتُم بِهِ وَلـٰكِن ما تَعَمَّدَت قُلوبُكُم ...﴿٥﴾... سورة الاحزاب

’’تم سے بھول چوک میں جو کچھ ہو جائے اس میں تم پر کوئی گناہ نہیں ہے البتہ گناہ وہ ہے جس کا تم ارادہ دل سے کرو۔‘‘

(فضلۃ الشیخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ)

البتہ روزہ دار کو تلقینِ نبوی ہے کہ وہ اس سلسلے میں احتیاط سے کام لے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

رمضان المبارک اور روزہ،صفحہ:447

محدث فتویٰ

تبصرے