السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا روزے میں ایسا منجن استعمال کرنا جائز ہے جس میں نمک اور سیاہ مرچ ہو؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسا منجن استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں، اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ روزے کی حالت میں جیسے کڑوی مسواک کرنا جائز ہے ایسے ہی منجن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب