السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر رمضان المبارک میں کیس عورت کا تین چار ماہ کا حمل ساقط ہو جائے تو کیا اس عورت کو روزہ رکھنا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مذکورہ عورت کو جب تک نفاس کا خون جاری رہے وہ (حائضہ کی طرح) روزہ نہ رکھے، جو روزے رہ جائیں وہ بعد میں رکھ لے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب