السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نماز مغرب امام صاحب کی اقتداء میں پڑھی گئی مگر آخر میں امام صاحب نے جہری طور پر السلام عليكم ورحمة الله نہ کہا اور اسی جگہ کھڑے ہو کر نماز شروع کر دی۔ مقتدیوں نے امام صاحب کی اس حرکت کو محسوس کرتے ہوئے سلام پھیر دیا۔ آیا نماز ہو گئی یا دوبارہ پڑھنا ہو گا؟ یا سہو کے سجدے لازم ہوئے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
صورتِ مسئولہ میں مقتدیوں کی نماز ہو گئی، انہیں نماز دوبارہ پڑھنے یا سجود السہو کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب