سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(131) اذان کی آواز پر کتے کیوں روتے ہیں؟

  • 23501
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1571

سوال

(131) اذان کی آواز پر کتے کیوں روتے ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب اذان ہوتی ہے تو بعض اوقات کتے رونا شروع کر دیتے ہیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ نمازیوں کے گناہوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔ کیا واقعی ایسا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جن لوگوں نے یہ کہا ہے ان کے پاس کیا دلیل ہے؟ ایسا کہنا مشاہدے کے بھی خلاف ہے۔ بعض جگہوں پر مجرموں کے سرغنے بھی موجود ہوتے ہیں مگر وہاں اذان کی آواز سن کر کتے نہیں روتے۔ مزید برآں ایسا کہنے والے کون سے معصوم عن الخطاء ہیں۔ کیا یہ کوئی معمولی گناہ ہے کہ ان ’’مسلمانوں‘‘ کو اسلام کے عظیم رکن نماز کی بھی کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔

اذان پر کتوں کے رونے (مخصوص انداز سے بھونکنے) سے اگر کوئی لوگوں کے گناہگار ہونے پر اس طرح کی دلیل لینا چاہتا ہو تو کہہ سکتا ہے کہ اذان کی آواز پر کتے اس لیے روتے ہیں کہ ارے مؤذن! تم تو لوگوں کو نماز اور فلاح کی طرف بلاتے ہو مگر یہ نماز ضائع کرنے والے لوگ ایسے ڈھیٹ ہیں کہ ٹس سے مس نہیں ہوتے۔ یہ بدقسمت اس لائق ہیں کہ ان پر رویا جائے!

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

اذان و نماز،صفحہ:355

محدث فتویٰ

تبصرے