سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(125) ٹشو پیپر سے استنجا؟

  • 23495
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1099

سوال

(125) ٹشو پیپر سے استنجا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آج کل شہروں میں کاغذ کا استنجے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ کیا کاغذ اس مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کاغذ سے صحیح طہارت حاصل نہیں ہو سکتی کیونکہ وہ عموما چکنا ہوتا ہے، البتہ وہ ٹشو پیپر جو اسی مقصد کے لیے تیار کیا جاتا ہے اگر اس سے طہارت حاصل ہو سکتی ہو اور اس کے استعمال میں کوئی اور قباحت نہ ہو تو اس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

طہارت اور وضو،صفحہ:347

محدث فتویٰ

تبصرے