السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سجدہ تلاوت کرنے کے بعد بعض لوگ دونوں طرف سلام پھیرتے ہیں۔ کیا یہ درست ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حالت نماز میں اگر آیت سجدہ تلاوت کی گئی ہو تو اس وقت سلام پھیرنا جائز نہیں کیونکہ اس سے نماز منقطع ہو جاتی ہے۔ خارج از نماز سجدہ تلاوت کرنے کے بعد بھی سلام پھیرنا ثابت نہیں۔ (البتہ حنبلیہ اور شافعیہ کے نزدیک سجدہ کے بعد بیٹھ کر سلام پھیرنا مستحب ہے۔) (الفقه علی مذاھب الاربعة 468/1)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب