سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(49) کون سا خون حرام کیا گیا ہے؟

  • 23419
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1201

سوال

(49) کون سا خون حرام کیا گیا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سورۃ المائدہ میں جو خون حرام کیا گیا ہے، اس سے کون سا خون مراد ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سورۃ المائدہ آیت 3 میں خون کو حرام کہا گیا ہے۔ اس سے ہر خون مرادنہیں بلکہ اس سے مراد وہ خون ہے جو جانور کے ذبح کے وقت نکلتا اور بہتا ہے جسے دم مسفوح کہتے ہیں۔ سورۃ الانعام (آیت: 145) میں (دَمًا مَّسْفُوحًا) کے الفاظ آئے ہیں۔ لہذا گوشت کے ساتھ جو خون لگا رہ جاتا ہے وہ حرام نہیں ہے۔

نیز کلیجی اورتلی (جو کہ خون ہیں) حدیث کی روشنی میں حلال ہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

قرآن اور تفسیر القرآن،صفحہ:149

محدث فتویٰ

تبصرے