سوال: السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ الشیخ صالح المنجد کون ہیں انکی علمی قابلیت کیا ہے؟انکے بارے میں کچھ معلومات دی جائے کیونکہ تقریبا ہر سوال کا فتوی اسی کے نام سے آتا ہے جزاک اللہ
جواب: شیخ صالح المنجد معروف سلفی سعودی عالم دین اور داعی ہیں اور وہاں ایک مسجد کے خطیب اور امام ہیں۔ انہوں نے کبار سعودی علماء سے علم حاصل کیا ہے جن میں شیخ بن باز، شیخ صالح العثیمین، علامہ البانی، شیخ صالح الفوزان، شیخ عبد اللہ بن جبرین اور شیخ عبد الرحمن البراک وغیرہ شامل ہیں۔ کئی ایک کتابوں کے مولف ہیں۔ ان کا حوالہ دینے کہ وجہ یہ ہے کہ وہ اکثر وبیشتر اپنے فتاوی میں اپنی رائے کا اظہار مجبوری کی حالت میں کرتے ہیں اور کبار سعودی علماء جن کا اوپر ذکر گزر چکا ہے، ان کی رائے ہی نقل کرتے ہیں۔ ہم نے چونکہ فتاوی کے اصول وضوابط میں یہ بات طے کی تھی کہ سوالات کے جواب میں ممکن حد تک کوشش کی جائے گی کہ کبار سلفی اہل علم کی آراء نقل کی جائیں اور جہاں کوئی رائے میسر نہ ہو تو وہاں اپنی رائے بیان کر دی جائے گی لہذا اس لیے شیخ صالح المنجد کی ویب سائیٹ سے فتاوی نقل کیے جاتے ہیں کہ انہوں نے کبار اہل علم کی آراء جمع کر کےبہت حد تک علمی کام کر دیا ہوا ہے اور ہمارے لیے اسے نقل کرنے میں بھی آسانی ہے۔