سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(83) انگوٹھی کس انگلی میں پہنی جائے؟

  • 23370
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 3073

سوال

(83) انگوٹھی کس انگلی میں پہنی جائے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

انگوٹھی کا کس انگلی میں پہننا افضل ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عربی زبان میں پانچوں انگلیوں کےلیے نام پائے جاتےہیں۔

خِنصر: چھوٹی انگلی ......... Little finger

بنصر:چھوٹی انگلی کےساتھ والی..... ... Ring finger

والوسطىٰ:بیچ کی ا نگلی........... Middle finger

سبابة: تشہد والی انگلی .......... Index finger

إبهام: انگوٹھا....... Thumb

 سبابہ کےلغوی معنی ہیں:گالی دینےوالی، (سب یسب، سبا) اورچونکہ زبانی گالم گلوچ میں اسی انگلی سےاپنے مخالف کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے،اس لیے اسے سبابہ کہا جاتاہے اور مسلمانوں کےہاں اسے شہادت کی انگلی کہا جاتاہے۔صحیح مسلم میں ہے:

نبی ﷺ نےانگوٹھی کوخنصر یا بنصر میں پہننے کوجائز قرار دیا ہے اوروسطیٰ میں پہننے سےمنع فرمایا۔( یہ دو مختلف احادیث  کامجموعہ ہے۔ایک حدیث میں ہےکہ رسول اللہ ﷺ بائیں ہاتھ کی خنصر (چھوٹی انگلی)میں انگوٹھی پہنتے تھے۔(صحیح مسلم ، اللباس والزینۃ، حدیث:2095) دوسری حدیث میں ہےکہ آپ ﷺ  نےدرمیان والی اور اس کےساتھ والی انگلی میں انگوٹھی پہنے سےمنع فرمایا ہے۔(صحیح مسلم ،اللباس والزینۃ ، حدیث:2078 ).

جمہور الہل علم نےاس مذہب کواختیار کیاہے کہ وسطیٰ میں انگوٹھی پہنے کی ممانعت کراہت کےدرجہ کی ہے، یعنی وسطیٰ اورسبابہ میں انگوٹھی پہننے سےاحتراز کرناچاہیے

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

متفرق مسائل،صفحہ:424

محدث فتویٰ

تبصرے