سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(80) رجم کا اخروی سزا سے کفارہ بننا

  • 23367
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 765

سوال

(80) رجم کا اخروی سزا سے کفارہ بننا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مرجوم(جسے زنا کی سزا میں سنگسار کیا گیا ہو) سے آخرت میں بھی پوچھا جائے گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر کسی شخص پرحد نافد کردی جائے تو یہی  حد اس گناہ کاکفارہ ہوجاتی ہے۔نبی ﷺ نےجب ماعز اسلمی پرزنا کی حد لگائی توکسی شخص نےان کےبارے میں سخت نازیبا الفاظ کہے توآپﷺ نےفرمایا:’’ ایسا نہ کہو،اس شخص نےتوایسی توبہ کی ہےکہ اگریہ توبہ ایک امت پرتقسیم کردی جائے تو انہیں کافی ہوجائے گی۔،، (صحیح مسلم ، الحدود، حدیث:1696. ایک روایت میں ہےکہ اگر اس کی توبہ سوپرتقسیم کردی جائے تو ان کوکافی ہوجائے۔(السنن الکبریٰ للنسائی:4؍276)۔

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

متفرق مسائل،صفحہ:421

محدث فتویٰ

تبصرے