سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(69) لڑکی لڑکے کے ناجائز تعلقات کے متعلق ان کے والدین کو بتانا

  • 23356
  • تاریخ اشاعت : 2024-11-18
  • مشاہدات : 864

سوال

(69) لڑکی لڑکے کے ناجائز تعلقات کے متعلق ان کے والدین کو بتانا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میر ے علم میں ہےکہ میرے ایک دوست ؍واقف کار کی لڑکی کسی دوسرے لڑکے کےساتھ گھومتی پھرتی ہے۔کیا میں اس کےوالدین کوبتادوں یالڑکی کےاس جُرم کوچھپاؤں کہ رسول اللہ ﷺ نےفرمایا: جس نے ایک مسلمان کےعیب کوچھپایا تو اللہ دنیا و آخرت میں اس کےعیب کو چھپائے گا۔،،


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایک عیب کاتعلق توانسان کی ذاتی زندگی سےہے، جیسے ایک شخص شراب پیتا ہے، آپ نےاُسے نصیحت کردی،  اس نے نہیں مانی اورآپ اس سےکنارہ کش ہوگئے۔الا یہ کہ اسلامی حکومت ہو، آپ کےساتھ ایک گواہ اوربھی ہوتو اُسے قاضی یاحاکم کےپاس حد کےنفاذ کےلیے رپورٹ کیا جاسکتاہے۔

اوردوسرا ایک عیب ایسا ہےجس کاتعلق معاشرے سےہے۔ آپ نےجوسوال کیا ہےاس میں ایک شخص نہیں دوشخص ملوت ہیں۔ ایک خاندان نہیں بلکہ دوخاندانوں کی عزت کاسوال ہے۔ ایک منکر کھلم کھلا کیاجارہا ہےاورمنکر کےبارےمیں توآپ کومعلوم ہی ہےکہ اسےمٹانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

طاقت ہےتوطاقت سے،ورنہ زبان سےاوراگر یہ بھی ممکن  نہ ہوتودل سے اسے براجاننا چاہیے، ( صحیح مسلم، الایمان، حدیث:49)

اس لیے اگرآپ دونوں کوسمجھا سکتے ہوں یا ان دونوں میں سے ایک کوبھی سمجھا کراسے اس بدی سے باز رکھ سکتےہوں توایسا کرنے کی کوشش کریں اور اگرباز نہ آئیں توپھر ان کےوالدین کوآگاہ کریں۔والدین اپنے اپنےبچے کےولی ہیں، ان کی اصلاح کےذمہ دارہیں،اس لیے اب وہ جانیں اور ان کےبچے،آپ اپنی ذمہ داری سے فارغ ہوگئے۔

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

اخلاق وآداب کےمسائل،صفحہ:393

محدث فتویٰ

تبصرے