سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(63) شہوت کم کرنے کی دوا کھانا

  • 23350
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 805

سوال

(63) شہوت کم کرنے کی دوا کھانا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص جس پرشہوت غالب ہےاورروزہ رکھنے سےبھی اسے فائدہ نہیں ہورہاتوکیا وہ شہوت کم کرنے کی دائیں کھا سکتاہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہم سائل کوپہلے تویہ نصیحت کریں گےکہ اگر وہ شادی کرنے کی استطاعت رکھتا ہےتوشادی کرے۔ دوائیں بھی استعمال  کرسکتاہے بشرطیکہ وہ اسے نقصان نہ پہنچائیں اورماہرین کی رائے میں شہوت کوبالکل ختم کرنےوالی نہ ہوں اور یہ اس لیے کہ اپنی عصمت وعفت کی حفاظت کرناواجب ہےاور اس غرض کےلیے تمام ممکنہ وسائل استعمال میں لائے جاسکتےہیں۔

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

نکاح و طلاق کےمسائل،صفحہ:383

محدث فتویٰ

تبصرے