سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(22) بعداز اذان وسیلے کے متعلق دعا سے مراد

  • 23309
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1315

سوال

(22) بعداز اذان وسیلے کے متعلق دعا سے مراد
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اذان کےبعد والی دعا میں رسول اللہ ‎ﷺ کےلیے وسیلہ اورفضیلت کی دعا مانگی جاتی ہے، اولاً وسیلہ سےیہاں کیا مراد ہے؟ (قاری عبدالسمیع، برمنگھم )


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وسیلہ کی تعریف خود نبیﷺ نےفرمادی ہےکہ وہ جنت کی منزلوں میں سے ایک منزل ہے جوسب سےاونچی اورسب سے بڑی ہے۔

اورفضیلت یاتووسیلہ ہی کےلیے بطور وضاحت آیا ہےیا اس سےمراد ہےوہ اونچا درجہ جوتمام مخلوقات میں سے صرف آپﷺ ہی کوحاصل ہوگا۔

اوراس دعا میں تیسری چیز کابھی تذکرہ ہے اور وہ ہےآپﷺ کےلیے مقام محمود مانگتا اور اس سےمراد وہ مقام ہےجس کی جنتی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

اوریہ مقام ہےمقام شفاعت اور یہ کہ رسول اللہﷺ اپنی امت کےان تمام لوگوں کےلیے شفاعت کریں گے جوشرک کےمرتکب نہیں  ہوئےہوں گے۔

عبداللہ بن عمرو بن عاص بیان کرتےہیں کہ رسول اللہﷺ نےفرمایا:’’ جب تم مؤذن کوسنو تووہی الفاظ کہو جو وہ کہہ رہا ہے،پھر میرے اوپردرود بھیجو، وہ اس لیے کہ جومجھ پرایک دفعہ درود بھیجتا ہے،اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں بھیجتاہے، پھر میرے لیے وسیلہ مانگو کیونکہ وہ جنت میں ایک مقام ہےجواللہ کےبندوں میں سے کسی ایک کوملے گا اورمجھے امید ہےکہ میں ہی وہ بندہ ہوں گا توجو شخص میرے لیے وسیلہ طلب کرے گا، اس کےلیے میری شفاعت ثابت ہوجائے گی۔

اس وضاحت سےمعلوم ہوگیا کہ اصل مقصود امت کی بہتری ہےکہ ا للہ کےرسول کےلیے مذکورہ دعا کرنے پرخود امتی کا بھلا ہوگا کہ وہ اللہ کےرسول کی شفاعت کا مستحق ٹھہرےگا۔

اللہ کےرسول توہماری دعاؤں کےمحتاج نہیں ہیں لیکن ہم ہراس چیز کےمحتاج ہیں کہ جس سےہمارے گناہ معاف ہوں۔ ہمارا جنت میں جان آسان ہواوریوں اللہ کےرسول نےہمیں ان تمام باتوں کےحصول کےلیے راستہ بتادیاکہ ہم اذان کےبعد مذکورہ طریقے پردعا کریں تاکہ اللہ کےرسول کی شفاعت کےمستحق ٹھہریں۔

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

نماز کےمسائل،صفحہ:288

محدث فتویٰ

تبصرے