سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(520) تین بیویاں ایک بیٹی اور ایک بھائی

  • 23285
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 624

سوال

(520) تین بیویاں ایک بیٹی اور ایک بھائی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

علمائے دین اور مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کیا فرماتے ہیں کہ شاہ محمد عبد الرزاق صاحب فوت ہوگئے ہیں اور ان کے شرعی وارثوں میں زوجہ اول مسحین بی بی زوجہ دوم مہتاب بی بی زوجہ سوم محمدی بی بی مسحین بی بی کے بطن سے ایک بیٹی پیرون بی بی اور ایک حقیقی بھائی شاہ عبد الکریم ہیں پس ان میں سے ہر ایک کو کتنا حصہ ملے گا؟ کون وراثت سے محروم ہو گا؟ہر ایک کا حصہ الگ الگ بیان فرما دیں کرسی نامہ ذیل میں مندرج ہے۔

شاہ عبد الرزاق :۔

بی بی مسحین زوجہ اولی بی بی مہتاب زوجہ ثانیہ بی بی محمدی زوجہ ثالثہ بی بی پیرون دختر شاہ محمد عبد الکریم برادرحقیقی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بعد تقدیم ما تقدم علی الارث ورفع موانعہ شاہ محمد عبد الرزاق کا ترکہ چوبیس (24)حصوں میں تقسیم کیا جائے گا ان میں سے ایک ایک حصہ تین بیویوں میں سے ہر ایک بیوی کا ہے بارہ حصے بیٹی کے اور باقی کے نو(9)حصے حقیقی بھائی کو ملیں گے)

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب الفرائض،صفحہ:759

محدث فتویٰ

تبصرے