سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(514) ایک لڑکی ایک بہن اور ایک سوتیلا بھائی

  • 23279
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 592

سوال

(514) ایک لڑکی ایک بہن اور ایک سوتیلا بھائی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت نے کچھ جائیداد چھوڑ کر انتقال کیا اور چھوڑا ایک لڑکی اور ایک بہن حقیقی اور ایک بھائی سوتیلا اس کی جائیداد میں کس کو کتنا ملے گا اور کس کو نہیں ملے گا؟بینواتؤجروا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس صورت میں بعد تقدیم ماتقدم علی الارث ورفع موانعہ) اس عورت کی جائیداد میں سے نصف لڑکی کو اور نصف باقی حقیقی بہن کو ملے گا اور سوتیلے بھائی کو کچھ نہیں ملے گا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب الفرائض،صفحہ:754

محدث فتویٰ

تبصرے