بغیر حساب و کتاب کے جنت میں آدمی کن اعما ل کی وجہ سے جائے گا۔ دلائل سے ثابت کریں؟
|_________________________________________________________
صحیح بخاری میں ہے:
«ھُمُ الَّذِیْنَ لاَ یَسْتَرقُوْنَ ، وَلاَ یَکْتُوُونَ وَلاَ یَتَطَیَّرُوْنَ ، وَعَلٰی رَبِّھِمْ یَتَوَکَّلُوْنَ»
’’ امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ستر ۷۰ ہزار آدمی بغیر حساب و عذاب کے جنت میں جائیں گے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو نہ دم کرواتے ہیں ، نہ علاج کی غرض سے اپنے جسم کو داغتے ہیں اور نہ فال نکالتے ہیں، بلکہ وہ صرف اپنے پروردگار پر ہی توکل کرتے ہیں۔‘‘