سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(489) فلم دیکھنا

  • 23254
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 799

سوال

(489) فلم دیکھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بائی سکوپ کا دیکھنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟

نوٹ بائی سکوپ ایک تماشے کا نام ہے جس میں شہر جنگل عمارتیں اور جاندار وغیرہ چیزیں نظر آتی ہیں،


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر کوئی غرض محمود ہوتو جائز ہے ورنہ ہر قسم کے کھیل تماشے (باستثناتین قسموں کے جو حدیث مذکور ذیل میں مذکورہیں) ناجائز ہیں۔

عن عقبه بن عامر قال سمععت رسول الله يقول: كل شئي يلهو به الرجل باطل الارميه بقوسه وتاديبه فرسه وملاعبته امراته فانهن من الحق"[1](رواہ الترمذي وابن ماجه و ابو داؤد والدارمي مشکوۃ المصابیح )

(عقبہ بن عامر  رضی اللہ تعالیٰ عنہ   بیان  کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم   کو یہ فرماتے ہوئے سنا:"ہر وہ چیز جس سے انسان کھیلتا ہے اور اس کے ساتھ مشغول ہوتا ہے وہ باطل (بے کار ) البتہ اس کا کمان کے ساتھ تیراندازی کرنا اپنے گھوڑے کی تربیت کرنا اور اس کا اپنی اہلیہ کے ساتھ مشغول ہونا کیونکہ یہ حق ہیں)


  سنن أبي داؤد، رقم الحدیث (۲۵۱۳) سنن الترمذي، رقم الحدیث (۱۶۳۷) سنن النسائي، رقم الحدیث (۳۵۷۸) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۲۸۱۱) سنن الدارمي (۲/ ۲۶۹)

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

كتاب الحظر والاباحة،صفحہ:731

محدث فتویٰ

تبصرے