کہتے ہیں کہ جب میت کو دفن کردیا جاتا ہے تو روح جسم میں واپس لوٹائی جاتی ہے ، سوال و جواب کے لیے ، سوال و جواب کے بعد روح جسم میں رہتی ہے ، اگر نہیں رہتی تو پھر کہاں جاتی ہے؟ کیا جب جسم کو راحت یا عذاب ہوتا ہے تو روح جسم میں ہوتی ہے یا روح کا جسم سے کوئی تعلق ہوتا ہے یا روح کو علیحدہ عذاب ہوتا ہے اور جسم کو علیحدہ؟
______________________________________________________
قبر و برزخ میں ثواب و عذاب جسم و روح دونوں کو ہوتا ہے۔ کیفیت قبر یہ و برزخیہ ہمارے ادراک سے بالا تر ہے۔