سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(477) تائب ہونے کے بعد سود کا پیسا حلال ہے؟

  • 23242
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 686

سوال

(477) تائب ہونے کے بعد سود کا پیسا حلال ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی نے سود سے پیسہ جمع کیا اور اللہ نے بیک ہدایت کیا توتو بہ کر ڈالا اور سود چھوڑ دیا اب وہ پیسہ کیسا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جس آدمی نے سود سے پیسہ جمع کیا تھا اور بتوفیقِ خداوندی سود سے تائب ہوگیا تو اب وہ پیسہ حلال ہوگیا:

﴿ فَمَن جاءَهُ مَوعِظَةٌ مِن رَبِّهِ فَانتَهىٰ فَلَهُ ما سَلَفَ ...﴿٢٧٥﴾... سورة البقرة

[پھر جس کے پاس اس کے رب کی طرف سے کوئی نصیحت آئے، پس وہ باز آجائے تو جو پہلے ہو چکا، وہ اسی کا ہے]

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

كتاب الحظر والاباحة،صفحہ:722

محدث فتویٰ

تبصرے