سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(473) عبادت بدنی کا معاوضہ

  • 23238
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 758

سوال

(473) عبادت بدنی کا معاوضہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عبادت بدنی کا معاوضہ مال سے یا غلہ سے بھی ہو سکتا ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صوم جو ایک عبادت بدنی ہے اس کا معاوضہ تو ایک خاص صورت میں طعام سے آیا ہے ۔قال اللہ تعالیٰ ۔

﴿وَعَلَى الَّذينَ يُطيقونَهُ فِديَةٌ طَعامُ مِسكينٍ...﴿١٨٤﴾... سورة البقرة

(اور جو لوگ اس کی طاقت رکھتے ہوں ان پر فدیہ ایک مسکین کا کھانا ہے)

اس کے سوا اور کسی صورت میں عبادت بدنی کا معاوضہ کسی صحیح حدیث مرفوع میں مجھے یاد نہیں آتا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

كتاب الحظر والاباحة،صفحہ:721

محدث فتویٰ

تبصرے