سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(464) منتظم کی فرمانبرداری

  • 23229
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 760

سوال

(464) منتظم کی فرمانبرداری

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید مذہباً اہل حدیث ہے ۔مدت سے ایک عام تقویٰ شعار کو عقیدتاً اپنا مقتدا اور خلیفہ دین مانتا آیا۔اب کسی دنیاوی معاملے میں سردار کو اپنے عندیہ میں اپنے حق کے خلاف پا کر اُس نے بیعت توڑدی اور آزادانہ زندگی بسر کرتا ہے۔سنا جاتا ہے کہ زید سردار کی تضحیک وتذلیل بھی کرتا ہے،لیکن صوم وصلاۃ کا اب تک ایسا ہی عامل  ہے،جیسا کہ زیر اطاعت سردار پابند تھا۔پس شرعاً اس کے ساتھ سلام وکلام کرنا اور نماز میں اس کی اقتداء کرنی وغیرہ جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس مسئلے میں سردار جو حکم کردے،اُس پر لوگ کاربند ہوں۔یہ مسئلہ سردار کے انتظام سے تعلق  رکھتاہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب الادب،صفحہ:713

محدث فتویٰ

تبصرے