السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا ایسی محرم عورتوں کی تیمارداری کرنا درست ہے جو مکمل حجاب نہیں کرتیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ماں بہن یا عزیزوں کی عورتیں اگر ایسا لباس پہنتی ہوں جس سے ان کے وہی اعضا کھلے رہتے ہوں جن کا دیکھنا اس شخص کو جائز ہے تو خدمت یا مزاج پرسی کے لیے ان کے پاس جائے اگر ایسے اعضا بھی کھلے رہتے ہوں جن کا دیکھنا اس شخص کو ناجائز ہے تو اگر خدمت یا مزاج پرسی بغیر ان کے پاس گئے ہوئے یا پاس جاکر بغیر ان کے اعضاکے دیکھے ہوئے کرسکتا ہے تو بھی ان کی خدمت یا مزاج پرسی کرنی جائز ہے اور اگر بغیر ان اعضا کے دیکھے ہوئے نہیں کر سکتا تو ناجائز ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب