سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(442) شیعہ کی دعوت قبول کرنا

  • 23207
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1570

سوال

(442) شیعہ کی دعوت قبول کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

طعام دعوت یا عام پختہ کیا ہوا کھانا فریق شیعہ کافرقہ اہل حدیث یااہلسنت کو جائز ہے اور ایسا طعام یا مثل اس کے پاک اور طیب ہے یا کس طرح  پرشرع میں اس کا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

طعام دعوت یا پختہ کیا ہواکھانا فریق شیعہ کا فرقہ اہل حدیث یا اہل سنت کو کھانا جائزہے۔اور ایسا کھانا پاک اور طیب ہے،بشرط یہ کہ طعام مذکور محرمات شرعیہ(مثل میت یادم مسفوح یا لحم خنزیر یا ما اہل بہ لغیر اللہ) میں سے نہ ہو اور بشرط یہ کہ کسی قسم کی نجاست کے ساتھ مخلوط نہ ہو اور بشرط یہ کہ کسی ناجائز وجہ(جیسے سرقہ وغصب وغیرہ) سے کمایا ہوا نہ ہو اور اس حکم میں فریق شیعہ یا دوسرے کسی  فریق کی خصوصیت نہیں ہے،بلکہ ہر فریق کا یہی حکم ہے،یہاں تک کہ اگر فرقہ اہل حدیث یا اہل سنت کا بھی طعام دعوت یا پختہ کیا ہوا کھانا ہو اور اس میں شروط مذکورہ میں سے کوئی شرط مفقود ہوتو اس کا کھانا بھی کسی کو جائز نہیں ہے اور نہ ایسا کھانا پاک اور طیب ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

كتاب الاطعمة،صفحہ:679

محدث فتویٰ

تبصرے