السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر امام صاحب مسافر ہوں اورمقتدی مقامی ہوں تو امام صاحب کیسے نماز پڑھایئں گے۔؟ مثلاً اگر ظہر کی نماز پڑھا رہے ہوں تو امام صاحب دو رکعت قصر نماز پڑھیں گے یا پوری نماز پڑھیں گے۔ اگر دو رکعت امام نے پڑھیں تو مقتدی بھی دو ہی پڑھیں گے۔ شرعی رہنمائی فرمائیں۔جزاک اللہ خیرا الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!صورت مسئولہ میں امام ظہر کی دو رکعات پڑھے گا،اور دو رکعتوں پر سلام پھیر دے گا ،جبکہ مقتدی سلام پھیرنے کی بجائے کھڑے ہو جائیں گے اور اپنی باقی دو رکعات اکیلے اکیلے پڑھیں گے،اور ظہر کی چار رکعات پوری کریں گے۔ هذا ما عندي والله اعلم بالصواب فتاویٰ علمائے حدیثجلد 09 ص |