السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک جلسہ میں عورت کو تین طلاق دینے سے وہ عورت شوہر پر حرام ہوجاتی ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر عورت مدخولہ ہو تو اس صورت میں صرف ایک طلاق رجعی پڑ جاتی ہے، جس میں عدت کے اندر شوہر رجعت کر سکتا ہے، یعنی اگر اس طلاق کو وہ واپس لے لے تو وہ واپس ہوسکتا ہے اور اگر عورت غیر مدخولہ ہو تو اس طلاق سے حرام ہوجاتی ہے اور پھر بتراضی طرفین جدید نکاح سے حلال ہوسکتی ہے، اسی طرح اگر عورت مدخولہ ہو اور بلا رجعت عدت گزر جائے تو بھی حرام ہوجاتی ہے اور پھر بتراضی طرفین جدید نکاح سے حلال ہوسکتی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب