سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(291) کیا بہن اپنے بھائی کو دودھ پلا سکتی ہے؟

  • 23056
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 3314

سوال

(291) کیا بہن اپنے بھائی کو دودھ پلا سکتی ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہندہ ایک لڑکا شیر خوار چھوڑ کر انتقال کر گئی اس کے خویشان میں سے ایسی کوئی عورت نہیں ہے کہ اس بچہ کی مرضعہ ہو ۔ایسی حالت میں اگر ہندہ کی لڑکی (بچہ کی بہن ) دودھ پلائے تو جائز  ہو گا یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بہن کا اپنے شیر خوار بھائی کو دودھ پلانا بلا شبہ جائز ہے اس کے ناجائز ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے ہاں اس دودھ پلانے سے یہ شیر خوار بھائی اپنی شیر دہ بہن کا رضاعی بیٹا اور اس کی شیر دہ بہن اس کی رضاعی ماں ہو جائے گی۔پھر ان میں رضاعت کے تمام احکام جاری ہوجائیں گے۔واللہ تعالیٰ اعلم۔

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب النکاح ،صفحہ:491

محدث فتویٰ

تبصرے