سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(241) کیا زانی مرد اور عورت میں نکاح ہو سکتا ہے؟

  • 23006
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 718

سوال

(241) کیا زانی مرد اور عورت میں نکاح ہو سکتا ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نے ایک  عورت منکوحہ کے ساتھ زنا کیا اور اس کو حمل قرار پایا۔شوہر نے اس کو طلاق دی۔اب وہ عورت اس شخص سے نکاح کرنا چاہتی ہے۔کب تک نکاح کرے؟بینوا توجروا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس صورت میں جب وہ عورت اور وہ شخص جس نے اس عور ت کے ساتھ زنا کیا ہے،دونوں فعل زنا سے سچے دل سے تائب ہوجائیں اور عورت کی طلاق کی عدت گزر جائے،یعنی عورت وضع حمل کرلے،تب اس شخص کے ساتھ اس عورت کا نکاح جائز ہے۔اور قبل پائے جانے ان دونوں باتوں کے نکاح عورت مذکورہ کا شخص مذکورہ کے ساتھ جائز نہیں ہے۔

﴿الزّانى لا يَنكِحُ إِلّا زانِيَةً أَو مُشرِكَةً وَالزّانِيَةُ لا يَنكِحُها إِلّا زانٍ أَو مُشرِكٌ وَحُرِّمَ ذ‌ٰلِكَ عَلَى المُؤمِنينَ ﴿٣﴾... سورة النور

زانی نکاح نہیں کر تا مگر کسی زانی عور ت سے،یا کسی مشرک عورت سے،اور زانی عورت،اس سے نکاح نہیں کرتا مگر کوئی زانی یا مشرک۔اور یہ کام ایمان والوں پر حرام کردیاگیا ہے"

﴿وَالَّذينَ لا يَدعونَ مَعَ اللَّهِ إِلـٰهًا ءاخَرَ وَلا يَقتُلونَ النَّفسَ الَّتى حَرَّمَ اللَّهُ إِلّا بِالحَقِّ وَلا يَزنونَ وَمَن يَفعَل ذ‌ٰلِكَ يَلقَ أَثامًا ﴿٦٨ يُضـٰعَف لَهُ العَذابُ يَومَ القِيـٰمَةِ وَيَخلُد فيهِ مُهانًا ﴿٦٩ إِلّا مَن تابَ وَءامَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صـٰلِحًا فَأُولـٰئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّـٔاتِهِم حَسَنـٰتٍ وَكانَ اللَّهُ غَفورًا رَحيمًا ﴿٧٠﴾... سورة الفرقان

اور وہ جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے اور نہ اس جان کو قتل کر تے ہیں جسے اللہ نے حرام کیا  ہے مگر حق کے ساتھ اور نہ زنا کرتے ہیں اور  جو یہ کرے گا وہ سخت گناہ کو ملے گا۔اس کے لیے قیامت کے دن عذاب دگنا کیاجائے گا اور وہ ہمیشہ اس میں ذلیل کیا ہوا رہے گا۔مگر جس نے توبہ کی اور ایمان لےآیا اور عمل کیا،نیک عمل تو یہ لوگ ہیں جن کی برائیاں اللہ نیکیوں میں بدل دے گا اور اللہ ہمیشہ بے حد بخشنے والا ،نہایت  رحم والا ہے۔"

"عن أبي هريرة رضي الله تعاليٰ عنه  قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم الولد للفراش وللعاهر الحجر"[1]

(صحیح بخاری مطبوعہ مصر:4/145)

"ابو ہریرۃ  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم   نے فرمایا:بچہ بستر والے کا ہے اور زانی کے لیے پتھر ہیں"

﴿وَأُولـٰتُ الأَحمالِ أَجَلُهُنَّ أَن يَضَعنَ حَملَهُنَّ ...﴿٤﴾... سورة الطلاق

"اور جو حمل والی ہیں ان کی عدت یہ ہے کہ وہ اپنا حمل وضع کردیں"

 (سورہ طلاق ر کوع 1پارہ 28) والله اعلم بالصواب  


[1] ۔صحیح البخاری رقم الحدیث(1948) صحیح مسلم ر قم الحدیث(1457)

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب النکاح ،صفحہ:432

محدث فتویٰ

تبصرے