سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(232) بی بی کی پھوپھی محرم ہے غیر محرم؟

  • 22997
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-22
  • مشاہدات : 997

سوال

(232) بی بی کی پھوپھی محرم ہے غیر محرم؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بی بی کی پھوپھی محرم ہے غیر محرم؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بی بی کی پھوپھی محرم ہے جس سے نکاح ہمیشہ کو حرام ہو جیسا ماں بیٹی ، بہن ، اپنی پھوپھی ، خالہ ، بھتیجی، بھانجی،وغیرہ اور بی بی کی پھوپھی سے نکاح اسی وقت حرام ہے جب بی بی نکاح یا عدت میں ہے اور جب عدت گزر گئی تو اس کی پھوپھی سے نکاح حلال ہے۔(مشکوۃ شریف (ص:265مطبوعہ دہلی ) میں ہے۔

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِي اللهُ عنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُجْمَعُ بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَعَمَّتِهَا وَلَا بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَخَالَتِهَا 

[1](متفق علیہ) واللہ اعلم بالصواب ۔

(ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم   نے فرمایا :عورت اور اس کی پھوپھی نیز عورت اور اس کی خالہ کو نکاح میں اکٹھا نہ کیا جائے ) کتبہ : محمد عبد اللہ مہر مدرسہ۔(22/نو مبر93ء)


[1] ۔صحیح البخاری رقم الحدیث (4820)صحیح مسلم رقم الحدیث (1408)

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب النکاح ،صفحہ:420

محدث فتویٰ

تبصرے