سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(230) سگی چچی سے نکاح کا حکم

  • 22995
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-23
  • مشاہدات : 973

سوال

(230) سگی چچی سے نکاح کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نے اپنی سگی چچی سے نکاح کیا ہے باوجود یکہ چچا زاد بہن بھی اس عورت کی طرف سے ہے اس صورت میں اس عورت سے نکاح کرنا ازروئے شرع شریف درست ہو گا یا نہ ؟بیبواجروا!


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سگی چچی سے اس وقت نکاح درست نہیں ہے جبکہ چچا زاد بہن اسی چچی کے بطن سے اس شخص کے نکاح میں ہو کیونکہ سا س سے نکاح درست نہیں ہے۔

﴿وَأُمَّهـٰتُ نِسائِكُم...﴿٢٣﴾... سورة النساء

"اور تمھاری بیبیوں کی مائیں تم پر حرام کی گئی ہیں۔

اگر چچا زاد بہن اس شخص کے نکاح میں نہیں ہے یا ہے لیکن اس چچی کے بطن سے نہیں ہے تو اس صورت میں سگی چچی سے نکاح درست ہے۔

﴿وَأُحِلَّ لَكُم ما وَراءَ ذ‌ٰلِكُم...﴿٢٤﴾.... سورة النساء

(اور تمھارے لیے حلال کی گئی ہیں جو ان کے سوا ہیں )کتبہ محمد عبد اللہ۔

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب النکاح ،صفحہ:420

محدث فتویٰ

تبصرے